انڈیا کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد امدادی گندم براستہ واہگہ بارڈر افغانستان بھجوا دی ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انڈیا سے 2500 ٹن کی امدادی گندم کے 50 ٹرک منگل گو پاکستان کی سرحد میں داخل ہوئے جو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان جائیں گے۔
انڈیا میں تعینات افغان سفیر فرید ماموند زئی نے ٹویٹ میں انڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے موقع پر فراخ دلی کا ثبوت دیا جب دو کروڑ سے زیادہ افغان عوام کو بحران کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
گذشتہ ہفتے پاکستانی عہدیداروں نے کہا تھا کہ انڈیا کو براستہ واہگہ افغانستان گندم ترسیل کی اجازت دی جائے گی جہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ انڈیا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے ٹرک اٹاری واہگہ کے راستے انڈیا میں داخل ہوں گے جہاں سے وہ گندم لے کر واپس روانہ ہوں اور طورخم سرحد سے افغانستان جائیں گے۔
انڈیا کے افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم اور ادویات بھجوانے کے اعلان کے تین ماہ بعد پاکستان نے انڈین سامان کو گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان بھی بحران زدہ افغان عوام کی مدد کے لیے خوراک اور ادویات بھجوا چکا ہے۔
More than four & half months of wait, the first convoy of 50 trucks will start the delivery of 50,000 metric tons of wheat from to today. I thank the Indian government for the generosity displayed at a time when more than 20million Afghans are facing crisis or the worse 1/2 pic.twitter.com/qjSynbG20q
— Farid Mamundzay फरीद मामुन्दजई فرید ماموندزی (@FMamundzay) February 22, 2022