Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 626 نئے کیسز

متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 884 تک پہنچ گئی ہے( فوڈو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 626 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق منگل 22  فروری کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 70 ہزار 793 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 884 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار994 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 23 ہزار15 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 297 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 17 ہزار53 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار491 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: