تیرہ برس قبل آپریشن سے علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں سے الربیعہ کی ملاقات
تیرہ برس قبل آپریشن سے علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں سے الربیعہ کی ملاقات
بدھ 23 فروری 2022 19:07
آپریشن کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے بدھ ریاض میں مصر کے سیامی بچوں حسن اور محمود اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تیرہ برس قبل 2009 میں دونوں بچوں کو ریاض میں نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں علیحدہ کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں متاثرین اور ضرورت مندوں کو اننسانی نواز سائبان فراہم کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جڑواں بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کرنے کا پروگرام ممکت کے عظیم انسانیت نواز مشن کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی ہدایت پر کسی بھی علاقے اور ملک کے سیامی بچوں کو آپریشن کی سہولت مہیا کی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی کی جاتی رہے گی۔
مصری بچوں کے والدین نے باصلاحیت اور تجربہ کار سعودی میڈیکل ٹیم کے ہاتھوں کامیاب آپریشن کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔