Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں سعودی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کوہدایت

سعودی جلد از جلد وطن واپسی کےلیے سفارتخانے سے رابطہ کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
یوکرین میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو جلد از جلد نکل جانے کی ہدایت۔ سفارتخانے نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ واپسی کے انتظامات کے لیے سفارت خانے سے رجوع کریں
 سعودی خبررساں ایجنسی  ’ایس پی اے ‘کے مطابق سفارتخانے نے توجہ دلائی ہے کہ اس وقت یوکرین کے حالات کا تقاضا ہے کہ اس کے کسی بھی شہرمیں موجود سعودی شہری فوری طورپر سفارتخانے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں جلد از جلد واپس بھجوایا جاسکے۔
سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک جن شہریوں نے سفارتخانے سے  رابطہ نہیں کیا ہے وہ وطن واپسی کے انتظامات کے لیے جلد از جلد رابط کرلیں۔
سعودی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ یہ اپیل سعودیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حالات کے تناظرمیں کی جارہی ہے۔

شیئر: