Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 80  فیصد شہری ورزش کے عادی نہیں

مکہ ریجن میں ورزش کرنےوالوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ شمارت کی جانب سے کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں بیشترافراد یومیہ ورزش کے عادی نہیں۔
ورزش کے حوالے سے خانگی امور کونسل کا کہنا ہے کہ یومیہ ورزش سے لوگوں کی زندگی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ جس کے مثبت اثرات معاشرے میں نمایاں ہوتے ہیں۔  
اخبار  24 کے مطابق محکمہ شماریات نے 2019 کے حوالے سے سعودی خاندانوں میں ورزش کے رواج سے متعلق کیے جانے والے سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ 15 برس سے زیادہ عمر کے 80 فیصد سعودی ورزش کے عادی نہیں۔ 20 فیصد سے زیادہ  شہری ورزش کرتے ہیں۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں سب سے زیادہ ورزش مکہ مکرمہ ریجن کے باشندے کررہے ہیں۔
ان کا تناسب 23 فیصد ہے۔ دوسرا نمبر نجران کا ہے جہاں  21 فیصد لوگ ورزش کے عادی ہیں۔ نجران 20 فیصد کے ساتھ تیسرے، ریاض  19 فیصد سے چوتھے اور الجوف  19 فیصد سے پانچویں نمبر پر ہے۔ 

شیئر: