Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کے لیے نقدرقم کی حد، اقامے میں پروفیشن کی تبدیلی اور قانونی کاروبار سمیت ہفتہ بھر کی اہم خبریں

مریضوں سے ملنے والوں کو پروٹوکولز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب سے گزشتہ ہفتہ بھر کے دوران مقیم غیرملکی اور سعودی شہری کا کاروبار کو قانونی بنانا، فضائی مسافروں کے لیے نقد رقم اور زیورات کی مقررہ حد، ماسک کی پابندی اور اقامے میں پروفیشن کی تبدیلی سے متعلق خبریں نمایاں رہیں۔
مسجد الحرام جانے کے لیے امیون سٹیٹس سے متعلق وضاحت، خاتون کو چھیڑنے پر غیرملکی کو سزا اور حاتم طائی کا مسکن سعودی عرب لیکن لاہور کا تذکرہ کیوں بھی یکساں دلچسپی کے حامل موضوعات رہے۔

سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کی شراکت، کاروبار کو قانونی بنا لیا

سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’خمیس مشیط میں ایک اور کمپنی نے خود کو مہلت کے دوران قانون کے دائرے میں لا ئی ہے۔ کمپنی کی سالانہ تیس ملین سے زیادہ ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’ ٹائر بنانے والی کمپنی تجارتی پردہ پوشی کے جرم میں ملوث تھی۔ پچھلے 22 برس سے ایک غیر ملکی سعودی شہری کے نام سےٹائر کا کام کر رہا  تھا‘۔
مکمل خبر پڑھیں

کمپنی نے سعودی حکومت کی جانب سے تجارتی پردہ پوشی کی مہلت سے فائدہ اٹھایا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)

فضائی مسافروں کےلیے نقد رقم اور زیورات کی مقررہ حد ؟

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے مسافروں کو مملکت میں کسٹم قوانین کے بارے میں مطلع کرتے رہیں ۔
اس حوالے سے سوال ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مملکت آنے یا جانے والے مسافروں پرلازم ہے کہ وہ اپنے پاس موجود 60 ہزار ریال سے زائد نقد یا  زیورات ہونے کی صورت میں کسٹم حکام کواس بارے میں مطلع کریں۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ جاری ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے امیگریشن سے قبل کسٹم حکام سے رابطہ کرکے اپنے پاس موجود مقررہ حد سے زائد رقم اورزیوارت کے بارے میں مطلع کریں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

زائد رقم یا قیمتی دھاتیں لانے اور لے جانے کی صورت میں کسٹم حکام کو مطلع کرنا ضروری ہے(فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب میں ماسک کی پابندی کب ختم ہوگی؟

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی یومیہ تعداد 90 فیصد اور نازک کیسز کی تعداد 45 فیصد کم ہوگئی ہے‘۔
سبق ویب کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’وبا سے نمٹنے کے لیے  اٹھائے جانے والے اقدامات سے مثب نتائج ملے ہیں تاہم وبا دنیا میں اب بھی موجود ہے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

گاڑیوں اور ایلمونیم کی ورکشاپس چلانے والے غیرملکیوں کے خلاف کارروائی

سعودی وزارت تجارت نےکہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں انسداد پردہ پوشی کے حوالے سے تفتیشی دورے جاری رہیں گے۔
وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مہلت کے خاتمے کے بعد تفتیشی دورے تیز کردیے گئے ہیں۔ تفتیشی مہم کے دوران گاڑیوں اور ایلمونیم ورکشاپس میں تجارتی پردہ پوشی کے متعدد واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں۔
بیان میں وزارت تجارات نے کہا کہ سعودیوں کے نام سے گاڑیوں اور ایلمیونیم کے ورکشاپس چلانے والے غیرملکیوں اور ان کی معاونت کرنے والے سعودیوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

مہلت کے خاتمے کے بعد تفتیشی دورے تیز کردیے گئے ہیں(فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی خاتون کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا

مکہ مکرمہ کی عدالت نے سعودی خاتون ملازمہ کو چھیڑنے پر ایک عرب غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خاتون نے عدالت کے مطالبے پر جرم وقوع ہونے پر قسم اٹھالی اور ایک خاتون کو بطورگواہ کو پیش کیا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

حاتم طائی کا مسکن سعودی عرب مگر دیوان لاہور میں کیسے چھپا؟

حاتم طائی کی سخاوت کے قصوں نے انہیں افسانوی شخصیت بنا دیا ہے۔ پاکستان سمیت برصغیر میں حاتم طائی کی سخاوت ضرب المثل بن گئی ہے۔
پاکستان اور انڈیا میں ان کی شخصیت پر فلمیں اور ڈرامے بنے اور کتابیں لکھیں گئیں۔
حاتم طائی کی امتیازی خصوصیت ان کی سخاوت تھی لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ حاتم طائی کا آبائی علاقہ سعودی عرب میں ہے۔ حاتم طائی اپنے قبیلے طے کے سردار اور ایک اچھے شاعر بھی تھے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

توارن جس وادی کے وسط میں واقع ہے وہ متعدد وادیوں کا سنگم ہے( فوٹو: سبق)

ابشر کے ذریعے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ نہ ہونے پر کیا کریں؟

سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سفر کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے لوگ سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ سے مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں۔
ایک شخص نے ’جوازات‘ کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ ’پاسپورٹ کی نقل معلومات کے لیے ’ابشر‘ پر تواصل سروس کے ذریعے کارروائی کی جو منظور نہیں ہوئی بلکہ ’جوازات‘ کے ادارے سے رابطہ کرنے کی ہدایت موصول ہوئی، کیا کریں؟‘
اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے کہا کہ اس کے مرکزی سسٹم میں شہریوں اور یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

توکلنا ایپ میں امیون سٹیٹس نہ رکھنے والے بچے مسجد الحرام جا سکتے ہیں؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ میں محصن (امیون) کا ہیلتھ سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی جانے کی اجازت ہوگی۔
سبق ویب کے مطابق وزارت حج وعمرہ کاکہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جانے کی بنیادی شرط ہیلتھ سٹیٹس محصن ( امیون) ہونا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ وہ بچے جن کا ہیلتھ سٹیٹس توکلنا ایپ میں امیون نہیں ہے مسجد الحرام جا سکتے ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

امیون سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد کو اجازت ہو گی (فوٹو: سبق)

کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر ہو تو اقامے میں پروفیشن تبدیل ہو سکتا ہے؟

سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جاری کیے جانے والے اقامے کا سیریل نمبر رجسٹریشن نمبر بھی کہلاتا ہے جس سے تمام ضروری چیزیں اور معاملات منسلک ہوتے ہیں۔
اقامہ کے نمبر سے اقامہ ہولڈرکے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اقامہ نمبرپرہی تمام چالان اور خلاف ورزیوں کا اندراج کیا جاتا ہے۔
جوازات کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے سوال پوچھا ’ماسک پہننے کے ضابطے کی خلاف ورزی کے اندراج کے بعد اقامے میں پروفیشن کی تبدیلی کی کارروائی ممکن ہو سکتی ہے؟‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: