وزارت داخلہ میں قومی سلامتی کے ادارے میں میڈیا ڈائریکٹر کرنل احمد اطویان نے کہا ہے کہ’ جازان ریجن میں سیکیورٹی فورس کے دستے نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 10 یمنی باشندوں کو گرفتار کیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ ملزمان کے قبضے سے 260 کلو گرام قات برآمد کی گئی ہے‘۔
’زیرحراست افراد کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔