Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں عمرے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے غیرمعمولی رش

13 روز تک بکنگ سلاٹس سرخ نشان (رش) کی شکل میں نظر آرہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رمضان میں عمرہ اجازت ناموں کا اجرا شروع کیے جانے کے بعد سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد نے بکنگ کرالی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق رمضان کے ابتدائی 13 روز تک بکنگ سلاٹس سرخ نشان (رش) کی شکل میں نظر آرہے ہیں۔ 
 رمضان کے ابتدائی 8 روز کے دوران مسجد الحرام میں غیرمعمولی رش ہوگا۔ رمضان بھر ہر جمعے کو شدید اژدحام دیکھنے میں آرہا ہے۔  
توکلنا اوراعتمرنا ایپ میں رمضان کے 30 روزے کی بکنگ نہیں مل رہی ہے۔ دیگر ایام میں کسی دن رش کم ہے تو کسی دن درمیانے درجے کا ہے۔ کسی دن سبز نشان  جس کے معنی معمولی رش کی نشاندہی کے ہیں۔ سرخ نشان کا مطلب یہ ہے کہ بکنگ تو ہوسکتی ہے مگر رش زیادہ ہے۔
وزارت حج و عمرہ  نے کہا ہے کہ ’28 شعبان 31 مارچ 2022 تک اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں۔‘
عمرہ اجازت نامے ایپ ہولڈر اور ان کے مرافقین کے لیے جاری ہوں گے۔ 
عمرہ اجازت نامے کے اجرا کا آخری دن 31 مارچ 2022 ہے۔ رمضان سے دو دن قبل تک اجازت نامے جاری ہوں گے۔
وزارت نے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اگر پروگرام میں تبدیلی کا ارادہ ہو تو اجازت نامہ منسوخ کروانا ضروری ہے۔‘
’اجازت نامہ منسوخ کرانے سے کسی دوسرے شخص کو عمرہ کا موقع دیا جاسکتا ہے۔‘

شیئر: