پاکستان کے سیاسی، صحافتی اور قانونی منظرنامے پر ’تحریک عدم اعتماد‘ کے الفاظ اتنے تواتر سے دہرائے جا رہے ہیں کہ یوں لگتا ہے ملک کا کاروبار زندگی اسی پارلیمانی اصطلاح کے گرد گھوم رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کا نتیجہ کیا نکلے گا اس کا فیصلہ آنے والے چند روز میں ہو جائے گا۔
پاکستان کے سیاسی، صحافتی اور عوامی رائے عامہ کے حلقوں میں ماضی میں وزرائےاعظم کے خلاف پیش ہونے والی ایسی ہی تحریکوں کے تذکرے، موازنے اور حوالے دیکھنے، سننے اور پڑھنے کو مل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے‘، اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہNode ID: 651776
-
حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج اتحادی جماعتیں یا ناراض اراکین؟Node ID: 652076
-
ایک سال صبر کرلیں، یہ نہ ہو پھر 10 سال انتظار کرنا پڑے: شیخ رشیدNode ID: 652136