Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
سونے کی قیمت میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافے کے رجحان کے بعد پیر کے روز قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیرو 14 مارچ کو پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔
پیر کو ہونے والی 200 روپے کی کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 130550 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 111925 روپے رہی۔
پیر کے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1966 ڈالر رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں