Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کی مشہورسعودی خاتون ’ساز القحطانی‘ ٹریفک حادثے میں ہلاک

حادثہ ریاض کی ’العروبہ ‘شاہراہ پرپیش آیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سوشل میڈیاپرمشہورسعودی  خاتون ’ساز القحطانی‘ ریاض میں المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ القحطانی کی ہلاکت کی خبرپر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رنج و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق ریاض میں مقیم 22 سال ساز القحطانی کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القحطانی کی تیز رفتار کارپل کی سائٹ سے ٹکرا کرحادثے کا شکار ہوئی۔
القحطانی کی ہلاکت کے حوالے سے مزید تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق  حادثہ ریاض کی شاہراہ ’العروبہ ‘ پرپیش آیا حادثے کے بعد ’ساز القحطانی ‘ کوہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئی۔
واضح رہے 22 سالہ ساز القحطانی سعودی عرب میں سوشل میڈیا خاص کراسنیپ چیٹ کی مشہور شخصیت کے طورپرپہچانی جاتی تھی ان کے ہزاروں فالورز تھے۔
القحطانی ٹیک ٹاک اور انسٹاگرام پربھی کافی مشہورتھیں جہاں وہ مختلف نوعیت کی پوسٹس کرتی جن میں نتے نئے ڈیزائن کے ملبوسات کے علاوہ مختلف پروگرامز کی وڈیوز کو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیاجاتا۔

شیئر: