سعودی عرب میں مسجد نبوی میں جمعے کے دن نماز کے دوران سجدے کی حالت میں ایک زائر کے انتقال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نمازی سجدے کی حالت میں ہے۔ اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جائے نماز سے میت کو ڈھک دیا بعدازاں تدفین کے لیے جایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے جذباتی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کاش اس کی جگہ میں ہوتا‘۔