Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
مسلسل دو روز تک اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 130000 روپے رہی۔
19 مارچ کو دس گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 111454 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 1921 ڈالر رہی۔
چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہے۔
سنیچر کو چاندی کی فی تولہ قیمت 1500 روپے جب کہ دس گرام قیمت 1286 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں