Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی اجلاس کے لیے پاکستان کی میزبانی قابل تحسین ہے: سعودی سفیر

اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے پاکستان کی میزبانی قابل تحسین ہے۔ 
ٹوئٹر پر سعودی سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے سعودی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسلامی تعاون تنظیم مسلم امہ کے لیے اہمیت رکھتی ہے‘۔ 
’ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس مسلم امہ کے لیے باعث خیر وبرکت ہوگا‘۔
واضح رہے کہ 22  اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی پاکستان پہنچیں گی۔

شیئر: