Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم تابہ ابد سعی و تغیر ۔۔۔‘ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا ترانہ ریلیز

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اسلام ممالک کی تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا سرکاری ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے۔
سنیچر کو اسلام آباد میں ہونے والی لانچنگ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں سکرین پر ترانہ چلایا گیا، جس کو شرکا نے سراہا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا ترانہ گلوکار علی ظفر نے گایا ہے اور اس کے بول ہیں ’ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں، ہم مصطفوی ہیں۔‘
ترانے میں علی ظفر نے قومی لباس شلوار قمیض کے اوپر شیروانی پہن رکھی ہے۔
ترانے کے لیے ملک کی مختلف تاریخی اور دیگر اہم مساجد کے مناظر فلمائے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ دیگر حکومتی حکام کو مختلف فورمز پر تقاریر کرتے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو ہو رہا ہے۔
جمیل الدین عالی کا لکھا یہ ترانہ ماضی میں گلوکار مہدی ظہیر نے گایا تھا اور اپنے دور میں بہت مقبول ہوا تھا۔

شیئر: