Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے جازان پر حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا، بیلسٹک میزائل تباہ

چند دنوں میں مملکت پر ڈرون حملو ں کی کئی کوشیشیں ناکام بنائی ہیں(فائل فوٹو روئٹرز)
عرب اتحاد برائے یمن نے منگل کی شب حوثیوں کا نیا حملہ ناکام بنا دیا۔ جازان کی طرف داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا مقصد دانستہ طور پر یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات کو ناکام ہے‘۔
خلیجی تعاون کونسل کی کوششوں سے یمنی دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات 29 مارچ سے ریاض میں شروع ہونے والے ہیں۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے چند دنوں میں مملکت پر ڈرون حملو ں کی کئی کوشیشیں ناکام بنائی ہیں۔

شیئر: