Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے آسٹریلیا کو دو گول سے شکست دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
جاپان کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد سعودی عرب رواں سال قطر میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعرات کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے آسٹریلیا کو دو گول سے شکست دی۔
جاپانی کھلاڑی کارو میٹوما کی جانب سے سکور کیے گئے دو گولوں کی بدولت جاپان نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتا بلکہ گروپ بی میں 21 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔
جاپان پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب سے دو پوائنٹس آگے ہے جب کہ سعودی عرب جمعرات کو چین کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ کھیلے گا۔
تاہم سعودی عرب تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی ٹیم سے تین پوائنٹس آگے ہیں جب کہ آسٹریلیا کا صرف ایک میچ باقی ہے جو کہ اگلے منگل کو جدہ میں ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی گروپ بی سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ جبکہ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم آسٹریلیا کا پلے آف میں مقابلہ گروپ اے میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہوگا۔
سعودی عرب کی جانب سے چھٹے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ٹیم کی بہتر تیاریوں کا غماز ہے۔ آج چین کے ساتھ شارجہ میں اور اگلے ہفتے آسٹریلیا کے ساتھ میچز سعودی ٹیم کی میگا ایونٹ کے لیے تیاریوں کی شروعات ہے۔

شیئر: