پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر 181.78 روپے تھی جو حالیہ اضافے کے بعد بڑھ کر 182.19 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 48.56، برطانوی پاؤنڈ 239.59، اماراتی درہم 49.60، عمانی ریال 473.83، بحرینی دینار 483.25، یورو 199.58، کویتی دینار کی قدر 598.23 روپے رہی۔