سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
پیر 28 مارچ 2022 18:01
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا (فائل فوٹو: پکسابے)
سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد 28 مارچ کو فی تولہ سونے کی قیمت 131350 روپے رہی۔
سنیچر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے جب کہ دس گرام قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے کی کمی کے بعد 112611 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1932 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر مستحکم رہی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 1510 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت 1294.58 روپے رہی۔