سعودی وزارت بلدیات و آباد کاری امور کے ماتحت ایجار نیٹ ورک نے کہا ہے کہ ’مالکان نئے کنٹریکٹ میں مکانات کا کرایہ بڑھا سکتے ہیں۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق ایجار نیٹ ورک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مالک اور کرایہ دار دونوں کونیٹ ورک پر اس کا اندراج کرانا ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
کرایہ نامہ ’ایجار‘میں رجسٹر نہ کرنے پر جرمانہNode ID: 528921
-
بجلی کے میٹر ایجار نیٹ ورک پر کرایہ نامے سے لنک ہوں گےNode ID: 644666
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’کرایہ نامے کا اندراج سات دن کے اندر کرانا ضروری ہے۔ اگر فریقین میں سے کیس نے سات دن کے اندر اندراج نہ کرایا تو ایسی صورت میں 30 دن میں کرایہ نامہ ریئل سٹیٹ ایجنسی کو واپس کر دیا جائے گا۔‘
ایجار نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ’کرایہ نامہ کی معیاد تعین اور فریقین دوبارہ معاہدہ کرنا چاہتے ہوں تو ایسی صورت میں کرایہ نامہ نیا مانا جائے گا اور رئیل سٹیٹ ایجنسی کو ڈھائی فیصد کمیشن کا اختیار حاصل ہوگا جو فریقین مل کر ادا کریں گے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’اگر فریقین میں سے کسی ایک نے کرایہ نامے کی منظوری نہ دی تو اس کی حیثیت بے معنی ہوجائے گی۔ فریقین کے دوبارہ متفق ہونے پر اس کا دوبارہ اندرج کرایا جا سکے گا۔‘