Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں فوج اور پولیس کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے مشترکہ آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’28 اور 29 مارچ کی درمیانی شب دوران آپریشن دونوں اطراف سے شدید فائرنگ ہوئی۔‘
’سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گردوں کے کمانڈر ساجد سمیت علیم، آفتاب اور فضل الرحمن ہلاک ہوگئے۔‘
’مارے جانے والے دہشت گردوں کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے ’دہشت گرد عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف اغوا اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔‘
’یہ دہشت گرد 22 جنوری کو ایف سی کے ایک سپاہی کی ہلاکت میں بھی ملوث تھے۔‘
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کے مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں