اسٹیٹ بینک نے 49ارب ڈالر ترسیلات زر کی پاکستان سے ہند منتقلی سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی۔اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کا نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 49ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان سے ہندمنتقل کی گئیں۔ یہ اعداد گلوبل نالج پارٹنر شپ آن مائیگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی مائیگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک 2016ءمیں دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ واضح رہے کہ دو طرفہ ترسیلات کی آمد و رفت فیکٹ بک ڈیٹا کے ان تخمینوں(نہ کہ حقیقی آمد و رفت) پر مشتمل ہیں جو تارکین وطن کے اسٹاک، فی کارکن آمدنی وغیرہ کے متعلق متعدد مفروضات پر مبنی ہیں۔