Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فروری میں سعودی ایئرلائن کے خلاف سب سے کم شکایات

’سعودی ایئرلائن کے خلاف کل 8 شکایات  موصول ہوئیں جن میں سے 96 فیصد کا ازالہ ہوگیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فروری کے دوران فضائی کمپنیوں کے خلاف درج ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ایئرلائن کے خلاف سب سے کم شکایات کا اندراج ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’فروری کے دوران تمام فضائی کمپنیوں کے خلاف مجموعی طور پر 308 شکایات موصول ہوئی ہیں‘۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’سعودی ایئرلائن کے خلاف کل 8 شکایات  موصول ہوئیں جن میں سے 96 فیصد کا ازالہ ہوگیا ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر ادیل کمپنی ہے جس کے خلاف کل 13 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 89 فیصد کا ازالہ ہوا ہے‘۔
’تیسرے نمبر پر ناس کمپنی ہے جس کے خلاف کل 19 شکایات موصول ہوئی اور جن میں سے 82 فیصد کا ازالہ ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ شکایات ٹکٹ کی قیمت کی واپسی کے متعلق تھی ، دوسرے نمبر پر فلائٹ کینسل کے متعلق تھی جبکہ سب سے کم شکایات پروازوں میں تاخیر کے متعلق تھیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فروری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘۔

شیئر: