Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کا بڑا ہدف، پاکستان نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے

بابراعظم اور امام الحق نے سنچری اننگز کھیلیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستانی ٹیم نے متعدد اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔
جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تو یہ گرین شرٹس کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ٹھہرا۔
پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ تو آسٹریلوی ٹیم نے سکور بورڈ پر 348 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ پہلے میچ میں 88 رنز کی شکست سہنے والی پاکستانی ٹیم کے سامنے اتنا بڑا ٹوٹل دیکھ کر بہت سے افراد کو شبہ تھا کہ شاید یہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا تاہم پاکستانی بیٹنگ نے یہ خدشہ غلط ثابت کر ڈالا۔
پاکستان کی جانب سے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف 329 رنز کا ہدف حاصل کیا گیا تھا جو اب تک گرین شرٹس کی جانب سے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب تھا۔
بابراعظم نے سنچری اننگز کھیلی تو وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم میچ کھیل کر 15 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر گئے۔
ان کی یہ اننگز کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے نام سجا گئی۔ بطور کپتان اظہر علی نے تین، انضمام الحق اور شاہد آفریدی نے دو، دو سنچری اننگز کھیل رکھی ہیں۔
پہلے میچ میں نسبتا کم ہدف پورا نہ کر سکنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ میں 349 رنز کا ٹارگٹ عبور کیا تو کرکٹ فینز نے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔

ہارون نے ’ہر ون ڈے انٹرنیشنل میں 350 رنز کے ہدف‘ جیسا کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم جب مثبت ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں تو الگ ٹیم رہتے ہیں۔ ہم پاکستان کو ایسا کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

سابق پاکستانی کرکٹر جنید خان نے اچھی کارکردگی پر بابراعظم، امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف تو عمدہ کھیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
امریکہ میں مقیم برشنا کاسی نے ٹیم گرین کو بڑے ہدف کا تعاقب کرتے دیکھنا ہمیشہ خاص موقع ہوتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 83 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ امام الحق نے 97 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔
فخر زمان 67، محمد رضوان 23، خوشدل خان نے 17 گیندوں پر 27 رنز اور وننگ شاٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے سات گیندوں پر 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

شیئر: