Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالف سمت ڈرائیونگ: 11 گاڑیوں کو ٹکر مارنے کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار

سعودی شہری کو پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں نظر آنے والے اس سعودی شہری کو گرفتارکر لیا گیا ہے جو شاہراہ پر مخالف سمت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ اس نے جان بوجھ کر گیارہ گاڑیوں کو ٹکر ماری تھی۔‘
سبق ویب کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’مقامی شہری نے راہگیروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فرار ہوتے ہوئے راستے میں نظر آنے والی گاڑیوں کو ٹکر ماری تھی۔‘
پولیس کا کنہا ہے کہ’ ابتدائی رپورٹ سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ مقامی شہری مخالف سمت سے گاڑی چلاتے ہوئے نشے میں تھا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی شہری کو قانونی کارروائی مکمل کر کے پبلک پراسیکوشن کے حوالے کر دیا گیا۔‘

شیئر: