Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول کے سامنے جھگڑے میں ملوث افراد اور ویڈیو شیئر کرنے والا گرفتار

تینوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے سکول کے سامنے ہونے والے جھگڑے میں ویڈیو میں نظر آنے والے دو افراد کو گرفتارکیا ہے جبکہ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عسیر پولیس نے بیان میں کہا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دو افراد سکول کے سامنے ہونے والے جھگڑے میں نظر آرہے تھے، انہیں تلاش کرکے گرفتارکرلیا گیا جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کو بھی پکڑا گیا ہے۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ’تینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ایک ویڈیو کلپ ’طالب علم کے ہاتھوں استاد کی پٹائی‘ کے کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔
 عسیر ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا تھا کہ ’عیسر ریجن میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو کا کیپشن قطعی طور پرغلط ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والے طالب علم ارو استاد ںہیں ہیں۔‘
ریجنل ادارہ تعلیم کا کہنا تھا کہ ’جمعرات کے روز عسیر ریجن کے ایک سکول کے باہر چھٹی کے وقت دو طلبہ میں لڑائی ہوگئی جس کی وڈیو بنانے کے بعد اسے غلط کیپشن سے اپ لوڈ کیا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ دو طلبہ کی لڑائی کی ہے اس میں کسی استاد کو زدوکوب نہیں کیا گیا۔‘
ادارہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ’لڑائی کے واقعہ میں ملوث دونوں طالب علموں کو فوی طورپرسکول طلب کرکے انہیں اس بارے میں وارننگ دی گئی ہے۔‘
 

شیئر: