Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ کے لیے ایکسپریس بس سروس کا آغاز اتوار سے

بس سروس کے لیے جدہ میں 3 پوائنٹس بنائے گئے ہیں( فوٹو العربیہ) 
سعودی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے جدہ میں ایکسپریس بس منصوبے کا آغاز اتوار 10 اپریل سے کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس بس سروس کی بدولت شہریوں کو جدہ ایئرپورٹ پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی نے ’ساپٹکو‘ کے تعاون سے بس سروس کا آغاز کیا ہے اور اس کے لیے جدہ میں 3 پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ 
بس سروس کا آغاز ’بلد‘ میں ساپٹکو سٹینڈ سے ہو گا جبکہ پہلا اسٹیشن العزیزیہ کا فلمنگومال، دوسرا ’الاندلس مال ‘ کے قریب اور تیسرا سٹیشن ’بغدادیہ 7 ‘ کا مقرر کیا گیاہے۔ 
ایکسپریس بس سروس کے ذریعے ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون سے نارتھ ٹرمنلجانے کے لیے بھی مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ 
واضح رہے ایکسپریس بس سروس ایئرپورٹ کےلیے پہلی مرتبہ چلائی جارہی ہے جس سے مسافروں کو سہولت ہوگی۔
یہ سروس ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پرفراہم کی جائے گی۔ 
بس سروس کا کرایہ 15 ریال فی سواری مقرر کیا گیا ہے اور بس میں 33 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ مخصوص افراد کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ 
بس کے ٹکٹ خریدنے کےلیے ساپٹکو کی ایپ کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹ پربھی ٹکٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: