پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر اتوار کی صبح چھاپہ مارا گیا ہے۔
اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پی ٹی آئی آفیشل نے واقعے کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ’لاہور میں مبینہ چھاپے کے دوران ڈاکٹر ارسلان خالد کے خاندان کو ہراساں کیا گیا اور ان کے خاندان کے افراد سے موبائل فونز بھی چھینے گئے۔‘
ٹوئٹر اکاؤنٹ پی ٹی آئی آفیشل کے مطابق ’ڈاکٹر ارسلان خالد نے کبھی سوشل میڈیا پر نامناسب الفاظ استعمال نہیں کیے اور نہ ہی اداروں کو نشانہ بنایا۔‘
مزید پڑھیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کے الزامات کی ایک بار پھر تردیدNode ID: 659801
-
عمران خان کی حکومت ختم، عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیابNode ID: 659891
پی ٹی آئی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر (وی سٹینڈ ود ڈاکٹر ارسلان خالد) کا ہیش ٹیگ چل رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ارسلان خالد کے گھر پر مبینہ چھاپے کی مذمت کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پوری تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
’ ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملے کی خبروں پر انتہائی تشویش ہے، ارسلان انتہائی باصلاحیت، زیرک اور مخلص نوجوان ہے، پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔‘
ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملہ کی خبروں پر انتہائ تشویش ہے ، ارسلان انتہائ باصلاحیت زیرک اور مخلص نوجوان ہے، پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائ دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔ #WeStandWithArsalanKhalid
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2022
سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹویٹ کیا کہ ان کو چھاپے کی امید تھی اس لیے انہوں نے ڈاکٹر ارسلان سے بات کر کے کسی اور جگہ منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ’ڈاکٹر ارسلان جیسے محب وطن نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔‘
Raid on @arslankhalid_m house is highly condemnable. Patriotic youth like dr. Arslan are an asset for the nation
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 10, 2022
ڈاکٹر ارسلان خالد نے رات گئے ٹویٹ کی تھی کہ عمران خان نے آخری بال تک مقابلہ کرنے کا وعدہ نبھایا۔
’آخری بال تک مقابلہ کرنے کا وعدہ نبھایا ہے۔ کل نیا دن، نئی جدوجہد۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔‘
آخری بال تک مقابلہ کرنے کا وعدہ نبھایا ہے۔ کل نیا دن، نئی جدوجہد ۔اللہ پاکستان کا حامی وناصر ہو۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) April 9, 2022