Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کرائی جائے ،فاروق عبداللہ

سرینگر..کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ مودی حکومت واجپئی سے کہیں بدترہے۔ فرقہ وارانہ سیاست کے باعث حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔کشمیر کے معاملے پر ہند تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔نہتے کشمیری مررہے ہیں اگر یہی پالیسی برقراررہی تو کشمیرکا مستقبل بہت تاریک ہوگا ۔ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستاانی اخبار کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بدترین حالات دیکھ رہا ہوں ۔ نوجوانوں نے بندوقیں اٹھالی ہیں اور وہ موت سے نہیں ڈرتے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ برسوں گزر گئے ۔ پاک وہند باہمی طور پر تنازع حل نہیں کرسکے ۔وقت آگیا کہ کشمیرپرامریکی ثالثی کرائی جائے۔دونوں ملکوں میں پانی کا تنازع بھی امریکیوں نے طے کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف کے دور میں چار نکاتی فارمولے کی مسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ میرے والد جمہوریت اوربرابری پریقین رکھتے تھے۔ ہندسے وادی کے الحاق میں میرے والد کا کوئی کردارنہیں تھا۔ انہیںجلد اندازہ ہو گیا تھا کہ ہندوستانی جمہوریت کھوکھلی ہے ۔

 

شیئر: