کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق جمعے کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
امریکی ڈالر کی قیمت جو جمعرات کو 181.69 روپے تھی اب کم ہوکر 181.58 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181 اور قیمت فروخت 183، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.65 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔