سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے صومالیہ اور یمن میں صحت کے منصوبوں اور لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے لیے بین الاقوامی جنگ اور آفات کے متاثرین کے تحفظ کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
پہلےمعاہدے میں صومالی دارالحکومت موغادیشو کے بنادیر ہسپتال میں ڈائیلاسزسینٹر کا منصوبہ شامل ہے جس سے 280 افراد مستفید ہوں گے۔ یہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگی بچانے والی خدمات فراہم کرے گا۔ اس سے صومالیہ میں صحت کی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی مجموعی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
-
عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن میں صحت منصوبے جاریNode ID: 552666
-
شاہ سلمان مرکز اور سعودی ادارے میں مشترکہ تعاون کا معاہدہNode ID: 645101
دوسرا معاہدہ یمن کے مارب صوبے میں مصنوعی سامان اور بحالی کے مرکز کے ساتویں مرحلے کے نفاذ سے متعلق ہےجس سے تین ہزار 649 افراد مستفید ہوں گے۔
اس کا مقصد خصوصی افراد کے لیے مصنوعی اعضا کی فراہمی،مصنوعی اعضا والے افراد کے لیے فنکشنل اور جسمانی بحالی کی خدمات اور بیرونی مریضوں کی دیکھ بھال اور کمیونٹی خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس سے طبی اور تکنیکی عملے کی پیشہ ورانہ اور سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے،انہیں مخصوص قسم کے معاملات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے اور تکنیکی کیڈرز کی نقل مکانی کو محدود کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تیسرا معاہدہ لبنانی گورنریٹ بعلبک کے ارسل قصبے میں شامی پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹی کے لیے ہیلتھ کیئر کو ترقی دینے کے تیسرے مرحلے کے لیے ہے جس سے 75 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
اس کا مقصد ہیلتھ کیئر خدمات، نفسیاتی، سماجی اور غذائی امداد فراہم کرنے کے ساتھ معمول کی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینا اور شامی مہاجرین اور لبنانی شہریوں کے لیے مفت ادویات فراہم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ قومی صحت کے انفارمیشن سسٹم اور ڈیٹا مینجمنٹ کو تیار کرنے، موجودہ قومی پروگراموں کی سپورٹ، نگرانی اور حوالہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گا۔
یہ صحت اور غذائیت کے معاملات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، ذاتی اور عوامی حفظان صحت کو فروغ دینے، وبائی امراض کے پھیلاؤ کو محدود کرنے، متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور بچوں کے وزن اور قد کی پیمائش کرنے کے لیے سرکاری مہمات میں حصہ لے گا تاکہ ان نوجوانوں کی شناخت میں مدد ملے جنہیں غذائیت کی ضرورت ہے۔
یہ منصوبے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنے اور ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب کی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔