جدہ : گردو غبار سے متاثر 422 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ، امور صحت
جدہ: ریجنل ادارہ امور صحت کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کی وجہ سے 422 افراد نے اسپتالو ں سے رجوع کیا ۔ متاثرین کو ضروری طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ اور گردو نواح میں گزشتہ 2 دنوں سے گرد وغبار کاطوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان افراد کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہیں سانس کا مرض لاحق ہے یاو ہ افراد جنہیں گردو غبار سے الرجی ہے ۔ اس ضمن میں شہر کے مختلف اسپتالو ںاور طبی مراکز میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ اسپتالوں میں آکسیجن ماسک اور دیگر آلات وافر مقدار میں فراہم کئے گئے تھے تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔