پاکستان کی اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ اپنے ابتدائی دنوں میں ڈرامائی تبدیلوں سے گزر رہی ہے۔ جہاں ایک طرف دو دن قبل حلف اٹھانے والے کچھ وزراء کو ابھی تک قلمدان نہیں سونپے جا سکے تو وہیں دوسرے ہی دن کچھ قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے ولے نوٹیفکینشز کے مطابق گزشتہ روز تعینات کیے گئے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وہ اب صرف معاون خصوصی کے عہدے کے حامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
نئی کابینہ میں شامل افراد کا سابقہ کابینہ سے موازنہNode ID: 662671
-
ڈان لیکس پر نکالے گئے طارق فاطمی کی ایک بار پھر کابینہ میں واپسیNode ID: 662956