بیٹے کو سائیکل پر سکول لے جانے والے شہری کے لیے تقریبِ اعزاز
معمر شہری کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو پڑھا لکھا کر مفید شہری بنائے(فوٹو: ٹوئٹر)
الاحسا ریجن کے ایجوکیشن آفس کی جانب سے بیٹے کو سائیکل پر لے جانے والے والد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
الاخباریہ چینل کے مطابق الاحسا کے محکمہ تعلیم نے ٹوئٹر پر کہا کہ جب ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر مقامی شہری کی ویڈیو کلپ دیکھی جس میں وہ اپنے بیٹے کو سائیکل سے سکول چھوڑنے جارہا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ انہیں اعزاز سے نوازا جائے۔
ریجنل ایجوکیشنل ڈائریکٹر تعلیم کا کہنا تھا کہ باپ نے بیٹے کو تعلیم دلانے کے لیے جو قربانی دی ہے اور دے رہا ہے۔ وہ اس کے مثالی باپ ہونے کی روشن علامت ہے۔
یاد رہے چند روز قبل الاخباریہ چینل نے 55 سالہ سعودی شہری جواد بوطبلہ کی باتصویر رپورٹ پیش کی تھی۔
بوطبلہ کا تعلق الھفوف سے ہے۔ وہ اپنے8 سالہ بچے کو ہر روز سائیکل سے سکول پہنچاتا اور وہاں سے گھر لے جاتا ہے۔
بوطبلہ نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں بتایا تھا کہ اس کا خواب ہے کہ اس کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔ وہ اپنا یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے جو کچھ کررہا ہے وہ ہدف کے حوالے سے کچھ بھی نہیں۔ اسے اپنے بیٹے کے لیے تھکنا اچھا لگتا ہے۔