Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمتوں کے معاہدے ’قوی‘ پلیٹ فارم پر 12 مئی سے جاری ہوں گے 

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ملازمتوں کے تمام مصدقہ معاہدے ’قوی‘ پلیٹ فارم پر جاری کیےجائیں گے۔ اس کا آغاز 12 مئی 2022 سے ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ تمام ملازمین کے مصدقہ معاہدے موجودہ ویب سائٹ  اور’مدد‘ پلیٹ فارم سے ’قوی‘ بزنس سیکٹر کے مشترکہ پلیٹ فارم پر مرحلہ وار منتقل کیے جائیں گے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ  تمام متعلقہ اداروں کے  ساتھ ملکر کام کیا جا رہا ہے۔ھ کوشش ہے کہ ملازمین کے معاہدوں کے اندراج کا عمل آسان بنایا جائے۔ اس سلسلے میں وزارت انصاف سے بھی تعاون لیا جارہا ہے۔ سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن میں ملازمین کی رجسٹریشن کو بھی اس سے منسلک کیا جارہا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ 12 مئی 2022 سے ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق اور اندراج قوی پلیٹ فارم پر ہوگا۔ آئندہ  اسی پلیٹ فارم  پر تمام ملازمین کے معاہدوں کا اندراج اور توثیق ہوگی۔ 

شیئر: