ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ’ دوسرا استمارہ جاری کرانے کے لیے مقررہ فیس ادا کی جائے۔ اگرگاڑی کے مالک کے ذمہ کسی قسم کے قابل ادائیگی چالان موجود ہوں تو انہیں ادا کیا جائے۔ بعدازاں متبادل استمارہ جاری کرانے کےلیے ٹریفک پولیس کے قریبی ادارے سے رجوع کیا جائے‘۔
واضح رہے ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑی کے ملکیتی کارڈ استمارے پرایکسپائری تاریخ درج کرنے کا سلسلہ ختم کیاجاچکا ہے۔ اب صرف آن لائن ہی فیس ادا کرکے استمارہ کی تجدید کرائی جاتی ہے۔ استمارے کے حوالے سے تمام تفصیلات صارف کے ابشر اکاونٹ پرموجود ہوتی ہیں۔
ادارے کی جانب استمارہ ایکسپائرہونے سے کچھ عرصہ قبل صارف کے موبائل پرانتباہی پیغام ارسال کردیاجاتا ہے تاکہ استمارہ ایکسپائرہونے سے قبل اس کی تجدید کرالی جائے۔