Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت 27 رمضان سے 2 شوال تک معطل

یہ فیصلہ زائرین اور نمازیوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے(فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے باقی ماندہ ایام اورعید الفطر کے ابتدائی دنوں میں مسجد نبوی  ریاض الجنہ کی زیارت عارضی طور پرمعطل کی گئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ 27 رمضان مطابق 28 اپریل سے 2 شوال 3 مئی 2022  تک ریاض الجنہ کی زیارت معطل کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ زائرین اور نمازیوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے‘۔

ترایح ، تہجد میں شرکت کے خواہشمندوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

بیان میں کہا گیا کہ ’مسجد نبوی کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ زائرین سہولت وآسانی کے ساتھ زیارت کریں اورانہیں مسجد نبوی میں زیارت کا موقع بہتر شکل میں مہیا ہو‘۔
مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں حاضری اور ریاض الجنہ کی زیارت سے لاکھوں افراد نے فائدہ اٹھایا ہے‘۔
ترایح ، تہجد اورعید الفطر کی نماز میں شرکت کے خواہشمندوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اسی تناظر میں ریاض الجنہ کی زیارت عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: