پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد آج اپنا 51 واں جنم دن منا رہے ہیں اور ان کے لیے اس سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں میں سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھی شامل ہیں۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شعیب اختر نے ایک ٹویٹ میں شان شاہد کو ٹیگ کرکے لکھا ’ہیپی برتھ ڈے۔‘ جس کا جواب شان نے ’شکریہ‘ کی صورت میں دیا۔
مزید پڑھیں
-
کبھی بھی وراٹ کوہلی کی کپتانی کے حق میں نہیں تھا: شعیب اخترNode ID: 638211
-
روہت شرما نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پیچھے چھوڑدیاNode ID: 648446
-
گیس کی قلت پر احتجاج، اے این پی مذاق کا نشانہ کیوں؟Node ID: 664381
شعیب اختر کا شان شاہد کی سالگرہ پر مبارکباد دینا اہمیت اس لیے اختیار کر گیا کیونکہ چار دن قبل انڈین کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر بھی شعیب اختر نے انہیں برتھ ڈے وش کیا تھا۔
شان شاہد کو شاید شعیب اختر کا سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینا پسند نہیں آیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا ’واہ بھائی ان (سچن ٹنڈولکر) کی تو یاد ہے۔ عمران خان کی پانچ اکتوبر کو برتھ ڈے تھی 2021 میں، ایک بھی میسج نہیں آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر۔‘
Wah bhai inki to yaad hai .. @ImranKhanPTI ki 5 th October ko birthday thee 2021 main .. ek bhi message nahi apkay twitter account per .. bhai ?
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 24, 2022
شان شاہد کے شکوے پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
مصطفیٰ چوہدری نے شان شاہد سے پوچھا ’بھائی، کیا یہ آئی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے۔‘
شعیب اختر کی شان شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد کو ٹوئٹر صارفین انجوائے کررہے ہیں اور ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے سابق فاسٹ بولر نے شان کو ٹرول کرنے کی کوشش کی ہو۔
And the ball is out of the ground......nicely played! https://t.co/4n2z81v0S1 pic.twitter.com/0abn13irVG
— Mask pehno BC (@JaanChadd101) April 27, 2022
عمیر وحید شیخ نامی صارف نے دیگر لوگوں کو یاد دلایا کہ شعیب اختر نے شان کو برتھ ڈے وش کردی لیکن سابق وزیر اعظم عمران کو بھول گئے۔