Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں دعائے ختم قرآن اور 29 ویں شب کے لیے انتظامات مکمل

زائرین کی رہنمائی کے لیے 400 اضافی اہلکاروں کوذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف  میں آج بروز جمعہ 29 ویں شب کو دعائے ختم قرآن کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ کرنے والوں اور تراویح وتہجد کی نماز کےلیے آنے والوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جن کے تحت 400 خصوصی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے مسجد الحرام میں آنے والوں کی بہترانداز میں رہنمائی کریں گے۔
ادارہ امورحرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں مستقل بنیادوں پرسینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے۔ مختلف ٹیمیں صحن مطاف کے علاوہ مسجد الحرام کے تمام مقامات کو سینیٹائزکرنے میں مصروف ہیں۔
زائرین کوآب زم زم کی مستقل فراہمی کے لیے بوتلوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جو حرم شریف کے مختلف مقامات پرزائرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔
آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے 1100 کارکنوں کومتعین کیاگیا ہے جبکہ 80 اسمارٹ ٹرالیاں بھی مسجد الحرام کے مختلف مقامات پرموجود ہیں جن میں سے ہرٹرالی میں 80 لیٹرآب زم زم کی گنجائش ہے۔

صحن مطاف کی مستقل بنیادوں پرسینیٹائزنگ کی جاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

مسجد الحرام کے مختلف مقامات اور بیرونی صحنوں میں انتظامیہ نے 30 ہزارقالین بچھائے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
مسجد الحرام کے دروازوں پر600 نگرانوں کو تعینات کیا گیا ہے جوعمرہ زائرین یا نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں کہ انہیں کس سمت سے حرم شریف میں جانا ہے تاکہ مسجد الحرام میں جانے اور باہر آنے کےلیے مقررہ ضوابط پرعمل کرایاجاسکے۔

 خواتین کی راہنمائی کے لیے 1000 خواتین کارکنوں کوتعینا کیا گیا (فوٹو، ڈوئٹر)

حرم شریف میں داخل ہونے کےلیے جدا راستے رکھے گئے ہیں جبکہ باہرجانے کی قطار الگ ہوتی ہے۔ راستوں کو مخصوص کرنے کا مقصد ازدحام پرقابو پانا ہے۔
 ادارے کی جانب سے خواتین کی رہنمائی کے لیے 1000 خواتین کارکنوں ک ومتعین کیا گا ہے تاکہ زائرخواتین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: