Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں نماز عید کے اوقات کیا ہیں؟

مکہ ریجن میں عید نماز 6 بج کر4 منٹ جبکہ مدینہ میں 6 بجکر8 منٹ پرادا کی جائے گی
وزارت اسلامی امورکی جانب سے مملکت کے مختلف ریجنزمیں عید الفطرکی نماز کے اوقات جاری کردیئے گئے ہیں۔ کل بروز پیر2 مئی عید الفطرکا تہوار منایا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق دمام ریجن میں عید الفطرکی نماز 5 بج کر16 منٹ پرادا کی جائے گی جبکہ ریاض میں 5 بج کر33 منٹ پراور بریدہ میں 5:45  جبکہ حائل میں 5:49 پرپڑھائی جائے گی۔
سکاکا ریجن میں عید الفطر کی نماز 5 بج کر51 منٹ پرادا کی جائے گی جبکہ نجران ریجن میں 5:52 ، ابھا اور جازان میں 5:59 ، الباحہ میں صبح 6 بجے نماز ادا کی جائے گی۔
مدینہ منورہ میں 6 بج کر4 منٹ جبکہ مکہ مکرمہ میں بھی 6:04 پر اور تبوک ریجن میں 6 بج کر8 منٹ پر نماز عید پڑھائی جائے گی ۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے تمام ریجنز میں عید الفطر کی نماز کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے تاکہ مملکت کے تمام ریجنز میں مقررہ وقت پرنماز عید ادا کی جائے۔
وزارت اسلامی امور اور وزارت بلدیات کی جانب سے عید الفطرکی نماز کے لیے بڑے پیمانے پرتیاریاں کرلی گئی ہیں اس ضمن میں مختلف ریجنز میں عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی۔
ایسے علاقے جہاں کل بارش کی پیش گوئی کی گوی ہے وہاں وزارت بلدیات کے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوقع بارش کے پیش نظر نماز عید کا انتظام مساجد کے اندر کریں تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ وہ علاقے جہاں بارش کا امکان نہیں وہ کھلے مقامات پربھی نماز عید ادا کرسکتے ہیں

شیئر: