Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے دنوں میں مملکت کا موسم کیسا رہے گا؟

قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہرعقیل العقیل کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں عید الفطر کے دوران موسم غیر متوقعہ رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ تیسری عید تک مملکت کے بعض علاقے جن میں قصیم ، ریاض اور مشرقی ریجن شامل ہیں میں گردوغبار رہنے کا امکان ہے ۔
موسمیات کے مرکز کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے بالائی علاقے جازان ، عسیر اور مکہ مکرمہ کے بعض مقامات پربارشوں کی بھی توقع ہے۔
تبوک ، الجوف شمالی حدود اور حائل ریجنز کے بعض مقامات پر منگل اور بدھ  کے روز گرد آلودہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے جن کا سلسلہ جمعرات کے روز قصیم اور مشرقی ریجن سے ہوتا ہوا مدینہ منورہ اور شمال میں ریاض و مشرقی ریجن تک پھیل سکتا ہے۔
ساحلی علاقے مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ کے بعض مقامات پرپیر اور منگل کو رطوبت میں اضافہ ہوگا جبکہ رات کے آخری پہر اور صبح سویرے کھلے مقامات پردھند بھی چھائی رہے گی۔

شیئر: