حوثی ملیشیا عملے کے ارکان کو رہا کرے، یونیسکو، انسانی حقوق کونسل کا مطالبہ
عملے کے ارکان کے خیریت کے حوالے سے ’گہری تشویش‘ ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
یونیسکو اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ( یو این ایچ آر سی) نے حوثیوں سے اپنے عملے کے دو ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل اڈری ایزولے اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے عملے کے دو ارکان کی فوری رہائی کی اپیل کی جنہیں گزشتہ برس نومبر کے اوئل میں صنعا سے حراست میں لیا گیا تھا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ’ گزشتہ سال نومبر کے اوائل میں انصار اللہ تحریک ( جنہیں حوثی کہا جاتا ہے) کی طرف سے بار بار یقین دہانیوں کے باجود کے عملے دونوں ارکان کو فوری رہا کیا جائے گا، وہ کہاں ہیں کچھ معلوم نہیں ہے‘۔
یونیسکو اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ ’اپنے عملے کے ارکان کے خیریت کے حوالے سے ’گہری تشویش‘ ہے‘۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر اور یونیسکو نے اس تناطر میں حوثیوں سے درخواست کی ہے کہ ’وہ عملے کے دونوں ارکان کی خیریت کو یقینی بنائے اور بغیر کسی تاخیر کے انہیں رہا کیا جائے‘۔
بین الاقوامی قانون کے تحت اقوام متحدہ کےعملے کو وہ استحقاق اور استثنی حاصل ہے ہے جو ان کے سرکاری کاموں کودرست طریقے سے انجام دینے کے لیے ضروری ہیں۔