سعودی عرب میں طائف کمشنری کے سیکیورٹی حکام نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نازیبا تصاویر اور کیپشن شیئر کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ایک سعودی شہری نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ سے نازیبا تصاویر اور کیپشن شیئر کیے تھے۔ ملزم کوحراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی قانون کے بموجب کسی بھی شہری یا مقیم غیرملکی کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ سوشل میڈیا کا غلط فائدہ اٹھائے۔ کسی بھی صورت میں سماجی آداب کے منافی تصاویر یا معلومات یا زبان استعمال کرنا قابل سزا جرم ہے۔