Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14 ویں کا چاند حجم میں کیوں بڑا نظر آئے گا؟

چاند معمول سے کچھ زیادہ کرہ ارض کے قریب ہوگا۔ (فوٹو العربیہ)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئرماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ ’اس سال سعودی عرب سمیت عالم عرب میں 14 ویں کا سب سے بڑا چاند نظر آئے گا۔
’یہ معمول سے کچھ زیادہ کرہ ارض کے قریب ہوگا۔ اس کا ظاہرین حجم زیادہ بڑا نظر آئے گا اور اس کی روشنی بھی زیادہ چکاچوند کرتی ہوئی محسوس ہوگی۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق ابو زاھرۃ نے کہا کہ’ اس موقع پر چاند کا مرکز اور زمین کا مرکز 362.146 کلو میٹر کے درمیان ہوگا۔ چاند زمین سے362.127 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا‘۔ 
ابوزاھرۃ نے کہا کہ’ اس مرتبہ سعودی عرب میں 14 ویں کا چاند سورج غروب ہونے پر جنوب مشرق کے افق پر چمکتا ہوا نظر آئے گا۔ اس کا رنگ نارنجی جیسا ہوگا۔ اس کی وجہ کرہ ارض کے  اطراف فضائی غلاف میں گرد آلود تہ ہوگی‘۔ 
ابوزاھرۃ نے بتایا کہ’ جیسے جیسے چاند اوپر اٹھے گا ویسے ویسے اس کا رنگ سفید چاندی جیسا ہونے لگے گا‘۔ 
ابوزاھرۃ نے کہا کہ’ 14 ویں کا چاند رات بھر بڑا ہی رہے گا۔ چاند  سورج سے 180 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے، تب اسے 14 ویں کا چاند کہا جاتا ہے‘۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: