Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے ’سمارٹ مشین‘

سمارٹ مشین جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)
حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے سمارٹ مشین فراہم کردی ہے۔ اس کا اہتمام انتظامیہ کے ماتحت کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے کیا ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے سیکریٹری عبدالحمید المالکی نے کہا ہے کہ سمارٹ مشین جدید ٹیکنالوجی سے کام کرتی ہے۔ یہ بہت ساری خوبیوں سے لیس ہے۔ 

مشین گھنٹوں کام کرسکتی ہے۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)

المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے اس کا خصوصی اہتمام اس وجہ سے بھی کیا گیا ہے کیونکہ  خالص ریشم سے تیار غلاف کعبہ کی چمک دمک برقرار رکھنے اور اسے معمولی سے معمولی نقصان سے بچانا نہایت ضروری ہے۔ یہ مشین اس حوالے سے بہت موثر ہے اور گھنٹوں کام کرسکتی ہے, اس کا رزلٹ بہترین ہے۔ 
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ  نے جمعرات کو صفا اور مروہ پہاڑیوں کی دھلائی کا بھی اہتمام کیا۔ یہ  کام ہر ہفتے کیا جاتا ہے تاکہ صفائی کا معیار عمدہ رہے اور ہر قسم کی آلودگی سے صفا اور مروہ پاک صاف رہیں۔ 

صفا مروہ کی صفائی کا کام سپیشل ٹیم انجام دیتی ہے۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)

مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کے ادارے کے  انچارج جابر الودعانی نے کہا کہ صفا اور مروہ کی  صفائی اور دھلائی  خاص آلات اور جراثیم کش مادے سے کی جاتی ہے۔ یہ کام سپیشل ٹیم انجام دیتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھی صفا اور مروہ کی صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مروہ پہاڑ کے اطراف نصب شیشوں کی صفائی کی جاتی ہے اور اس کی صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: