Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ریستوران میں سیلنڈر پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، 120 زخمی 

ریستوران ابوظبی کے پوش علاقے میں ہے (فوٹو ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس اور محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ’ ابوظبی کے الخالدیہ ڈسٹرکٹ کے ریستوران میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوئے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق زخمیوں کوعلاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ دھماکہ جس ریستوران میں ہوا وہ ابوظبی کے پوش علاقے میں ہے۔ 
دھماکے سے ریستوران کی عمارت میں آگ لگنے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، کئی عمارتوں کے سامنے کے حصے ٹوٹ گئے۔
ابوظبی پولیس نےعوام سے اپیل کی کہ’ وہ اس واقعے سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائغ سے حاصل  کریں، دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی باتوں پر توجہ نہ دی جائے‘۔
پولیس نے جائے وقوعہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: