Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈرل بورڈ کا منسوخ شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے اندرون ملک اور بیرون ملک ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعرات کو میٹرک امتحانات سے متعلق جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث 25 اور 26 مئی کو ہونے والے پرچہ جات منسوخ کر دیے گئے تھے، ان کی نئی تاریخوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق 25 مئی کو منسوخ شدہ پرچہ آٹھ جون جب کہ 26 مئی کو منسوخ ہونے والا پرچہ نو جون کو ہو گا۔
پریکٹیکل امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ اب عملی امتحان چھ جون کے بجائے 10 جون سے شروع ہوں گے۔
مراسلے میں اندرون پاکستان اور اوورسیز طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تبدیل شدہ شیڈول کے تحت اپنی نئی رولنمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
 

شیئر: