سعودی وزیرخارجہ کی بلغاری ہم منصب سے ملاقات
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو صوفیا میں بلغاریہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزرا خارجہ کی ملاقات میں دونوں دوست ملک اور ان کے عوام کے درمیان دوستی اور احترام کے رشتوں کا جائزہ لیا۔
مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور انہیں جدید طور طریقوں پر استوار کرنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔
بلغاریہ اور مملکت کے درمیان سعودی وژن 2030 کے تناظر میں اقتصادی شراکت کے استحکام کے طور طریقوں، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر یکساں موقف اپنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طور طریقے زیر بحث آئے۔
اس موقع پر بلغاریہ میں متعین سعودی سفیر خالد فقیہ اور وزیر خارجہ کے دفتر کے سیکریٹری جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔