Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مائیکروسافٹ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون پر غور

’سعودی عرب جدید تعلیم اور بہترین ٹیکنالوجی کے وسائل کے استعمال پر زور دے رہا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ اور مائیکرو سافٹ کے نائب سربراہ برائے تعلیم ریک ہیرمن کی ملاقات ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں تعلیم کے سلسلے میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دونوں فریقوں نے پروگرامنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ تعلیم کے جدید انداز اور طریقوں سے استفادے مختلف پہلوؤں پر بات کی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب وژن 2030 کے نتائج کے حصول کے لیے جدید تعلیم اور بہترین ٹیکنالوجی کے وسائل کے استعمال پر زور دے رہا ہے‘۔

شیئر: