Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں میٹرو پل سے کنکریٹ بلاک گاڑی پر آ گرا، 3 افراد شدید زخمی

زخمیوں میں خاتون ،اس کا بیٹا اور ملازمہ شامل ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ روڈ پر ریاض میٹرو کے ایک پل سے کنکریٹ کا بلاک گاڑی پر گر گیا۔
گاڑی میں موجود خاتون ،اس کا بیٹا اور ملازمہ شدید زخمی ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق متاثرہ خاتون کی بہن ترکیہ الاسمری نے بتایا کہ’ گاڑی المقصورہ ہال کے سامنے انڈر پاس سے گزر رہی تھی کہ اچانک ریاض میٹرو کے پل سے کنکریٹ کا ایک بلاک گاڑی پر آ گرا۔ حادثے کےبعد گاڑی رک گئی اور پوری فیملی کچھ دیر کے لیے گاڑی میں پھنس کر رہ گئی‘۔ 
ترکیہ الاسمری نے بتایا کہ ’ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اورمتاثرین کو ھسپتال منتقل کیا۔ ٹریفک کے شدید اژدحام کی وجہ سے ھسپتال پہنچنے میں تاخیر ہوئی، زخمیوں کی حالت نازک ہے‘۔  
متاثرہ خاتون کے ہاتھ پر گہرا زخم آیا ہے جبکہ نازک صورتحال کے پیش نظر بچے کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
 ملازمہ گاڑی کی عقبی نشست پر تھی اس کی بھی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور وہ ھسپتال میں زیرعلاج ہے۔
گاڑی پر کنکریٹ کا بلاک گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: